والدین اولاد کی دنیاوی کیساتھ دینی تعلیم پر بھی توجہ دیں: دائود رضوی

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )والدین اپنی اولاد کی دنیاوی کیساتھ دینی تعلیم پر بھی توجہ دیں۔ والدین کی فرمانبرداری کے بغیر کوئی انسان جنت نہیں جا سکتا بلکہ انکی دعاوں سے دنیا و آخرت میں کامیابیاں نصیب ہوتی ہیںان خیالات کا اظہارجانشین نباض قوم صاحبزادہ مفتی پیر محمد دائود رضوی نے ممتاز سماجی شخصیت رانا محمود حسین کی ساتویں برسی کے موقع پر منعقدہ ا یصال ثواب کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جماعت اہلسنت کے ضلعی ناظم اعلی حافظ رفیق ،پروفیسر حافظ رانا حماد محمود،راجہ سرور ،خرم شہزاد،رانا سمید الرحمن ، صاحبزادہ عدیل عارف،پروفیسر ذیشان بٹ، حافظ شعیب نے بھی خطاب کیا۔تقریب میںصاحبزادہ ابوبکر رفیق،راجہ حسنین سرور، حسن علی سرور،  احسن شفیق، حسان احسن ،حافظ محسن سبحانی، مولانا حافظ اویس، مرزا ظفر اقبال، بھی موجود تھے،مرحوم کی ساتویں برسی پر ان کی دینی ،ملی اور کاروباری میدان میں اعلی خدمات کو بھی سراہا گیا اور سماجی خدمات کا بھی اعتراف کیا گیا۔ مرحوم بنک سکوائر دال بازار میں ہونے والی شہر کی سب سے بڑی محفل نعت کمیٹی کے بانیان میں شامل تھے۔

ای پیپر دی نیشن