لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل نے کہا بھارت کے نہ کھیلنے سے پاکستان کی کرکٹ بند نہیں ہوگی۔ بھارت تو چاہ رہا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ بالکل ہی ختم ہوجائے۔ پاکستان میں 11 سال تک میچ نہ ہوئے تب بھی کرکٹ ختم نہ ہوسکی۔ چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہورہی ہے اس لیے بھارت مسائل پیدا کررہا ہے۔ کھیل جہاں بھی ہو امن کا پیغام دیتا ہے رکاوٹ نہیں ڈالنی چاہیے۔انھوں نے کہا چیمپئنز ٹرافی کو دیکھنا کشمیر کے عوام کا بھی حق ہے۔ بھارت چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان نہیں آنا چاہتا تو نہ آئے۔ سابق کرکٹر کامران اکمل نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا اگر بھارت یا پاکستان نہیں کھیلتا تو آئی سی سی کی ساکھ بھی متاثر ہو گی۔