لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کراٹے فیڈریشن نے اگلی 4 سالہ مدت کیلئے نئے عہدیداران کا انتخاب مکمل کر لیا۔محمد جہانگیر چیئرمین، چودھری زاہد صدر اور عندیب سندھو سیکرٹری جنرل کے عہدوں پر منتخب ہو گئے۔ پی او اے ہاوس لاہور میں فیڈریشن کے ہونیوالے جنرل کونسل اجلاس میں نئے عہدیداران کا چناؤ اتفاق رائے سے بلا مقابلہ ہوا۔اجلاس میں نسیم احمد قریشی سینئر نائب صدر جبکہ خورشید خان خزانچی کے عہدے پر منتخب ہوئے۔ اجلاس میں حافظ عمران بٹ نے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے نمائندہ کے طور پر شرکت کی۔اس موقع پر نئے منتخب صدر نے پاکستان کراٹے کے روشن مستقبل کیلئے مزید اقدامات کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی۔