لاہور(نامہ نگار)سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ کی صدارت میں کیپٹل سٹی پولیس ہیڈ کوارٹرز میں اہم اجلاس ہوا۔جس میں محکمہ پولیس کی ترقیاتی سکیموں اور فلاحی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ ایس ایس پی ایڈمن عاطف نذیر نے اجلاس کو سمارٹ پولیس سٹیشنز و دیگر پراجیکٹس کی فزیکل پراگریس کے بارے میں بریف کیا۔ سی سی پی او لاہور نے کہا افسران زیر تکمیل ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ ٹائم فریم میں مکمل کروائیں۔ لیاقت آباد اور ہیئر پولیس سٹیشنز ایک ماہ میں آپریشنل کرنے کا حکم کہا تھانہ ہربنس پورہ اور باٹا پور کی تعمیر کوبھی تیز رفتاری سے مکمل کیا جائے۔ انہوں نے ایس ایس پی ایڈمن کوجوہر ٹاؤن،شفیق آباد، سمن آباد، وحدت کالونی اور نشتر کالونی پولیس سٹیشنز کوجلدمکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت زیر تکمیل منصوبوں کوتیز رفتاری سے مکمل کیا جائے۔ نئے تھانوں میں معذور،معمر افراداور دیگر سائلین کیلئے تمام سہولتیں مہیا کی جائیں۔ محکمہ پولیس کے ترقیاتی منصوبوں کا براہ راست فائدہ عام آدمی تک پہنچنا چاہئے۔ ترقیاتی منصوبوں کا مقصد بنیادی سطح پر عام آدمی کوبہترریلیف فراہم کرنا ہے۔
بلال صدیق کمیانہ کی صدارت اجلاس ،فلاحی،ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ
Nov 18, 2024