دوران ڈیوٹی زخمی ہونیوالے افسرو اہلکاروں کے علاج کیلئے پرعزم:آئی جی 

Nov 18, 2024

لاہور(نامہ نگار) پنجاب پولیس دوران ڈیوٹی زخمی ہونیوالے افسران و اہلکاروں کے بہترین علاج معالجے کیلئے پرعزم اور مصروف عمل ہیں جس کے تسلسل میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور سمیت مختلف اضلاع میں زخمی اہلکاروں کے علاج معالجے کیلئے تقریبا 25 لاکھ روپے جاری کر دئیے ہیں۔ کانسٹیبل مدثر رضا کو طبی اخراجات کیلئے 10 لاکھ روپے دئیے گئے۔ زخمی کانسٹیبل قیصر محمود کو علاج معالجے کیلئے 05 لاکھ روپے جاری کئے گئے۔ غازی کانسٹیبل محمد عمران کو طبی اخراجات کیلئے 05 لاکھ روپے دئیے گئے۔ زخمی کانسٹیبل سلمان گیلانی کو علاج معالجے کیلئے اڑھائی لاکھ روپے جاری کئے گئے۔ زخمی سب انسپکٹر عابد رسول کو طبی اخراجات کیلئے 01 لاکھ روپے دئیے گئے۔ زخمی ہیڈ کانسٹیبل غلام دستگیر کو طبی اخراجات کیلئے 01 لاکھ روپے جاری کئے گئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا دوران ڈیوٹی زخمی ہونے والے افسران و اہلکاروں کا بہترین علاج اور جلد از جلد بحالی اولین ترجیح ہے۔ آر پی اوز، ڈی پی اوز بھی غازی افسران و اہلکاروں کو ہر ممکن سہولت اور معاونت فراہم کریں۔

مزیدخبریں