57واں یوم تاسیس‘پیپلزپارٹی زندہ ہے کا پیغام جانا چاہیے:نوید چودھری 

Nov 18, 2024

لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی لاہور ڈویژن کی موبلائزیشن کمیٹی کے کنوینر نوید چودھری نے کہا ہے کہ57ویں یوم تاسیس پر ملک پیغام جانا چاہیے کہ پیپلز پارٹی زندہ ہے۔لاہور میں یوم تاسیس پر پوری تنظیمی طاقت سے شرکت کرینگے۔چاروں ڈسٹرکٹس کے صدور لاہور ڈویژن کی رابطہ کمیٹی کے ممبرز ہونگے جو اپنی اپنی ڈسٹرکٹ کے اندر جیالوں کو سرگرم کرینگے۔وہ سنٹرل پنجاب سیکرٹریٹ میں ڈسٹرکٹ ون، ٹو اور تھری فور کے اجلاسوں سے خطاب کر رہے تھے۔اس موقع پر میاں ایوب،عزیز الرحمن چن، امجد جٹ، عمر مصباح،منظر عباس کھوکھر، رانا دلشاد‘انجم بٹ،بشارت صدیقی، رائو شجاعت، ڈاکٹر رفیق،مرزا ادریس، آصف ناگرہ ردیگرسمیت پارٹی کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔نوید چودھری نے کہا صوبائی دارالحکومت میں قومی اسمبلی کے ٹکٹ ہولڈرز صوبائی تنظیم سے ملکر 25 نومبر سے قبل رابطہ کمیٹیاں بنائیں اوریوم تاسیس کے بینرز اور فلیکسز اپنے حلقوں میں لگائیں۔

مزیدخبریں