لاہور (نیوز رپورٹر) پاکستان جاگو تحریک کی نیشنل کونسل کا اجلاس ظفر صراف مرکزی صدر پاکستان جاگو تحریک کی صدارت میں ہوا‘اس مشاورتی اجلاس میں مہمان خصوصی جاگو تحریک کے بانی چیئرمین قیوم نظامی جاگو تحریک کے اعزازی مشیر اورمیزبان کنور قطب الدین‘ مرکزی سینئر نائب صدر طارق مشتاق اور مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر امجد علی خان ‘مرکزی فنانس سیکرٹری ڈاکٹر محمد صادق ،طیب احمد صدر لاہور ،مقصود حسین جنرل سیکرٹری پنجاب کے علاوہ دیگر عہدیداروں، سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین اور ضلعی عہدیداروں نے شرکت کی۔پاکستان جاگو تحریک سیاسی شعور کی بیداری کی غیر انتخابی تنظیم ہے جو پاکستانیت پر یقین رکھتی ہے- تحریک کا مقصد عوام کو بیدار با شعور اور منظم کرنا ہے تاکہ وہ پاکستان کے مستقبل بارے بہتر فیصلے کر سکیں۔ اجلاس میں سیاسی محاذ آرائی، معاشی ابتری ‘امن صورتحال‘ مہنگائی اوربیروزگاری پر تشویش کا اظہار کیا گیا- حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ ریاستی اداروں اور حکومتی شعبوں کو شفاف اور فعال بنانے کیلئے ترجیحاً ادارہ جاتی اصلاحات کی جائیں۔
پاکستان جاگو تحریک کی نیشنل کونسل کا اجلاس‘ حکومت سے اصلاحات کا مطالبہ
Nov 18, 2024