لاہور(نامہ نگار)پیپلز ہارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ ہرپاکستانی کے لئے یکساں تعلیم کے مواقع میسر ہونے چاہئیں۔ بدقسمتی سے 2 کروڑ62لاکھ بچے تعلیم سے محروم ہیںجو تعلیم حاصل کرکے ملک وقوم کا قیمتی سرمایہ بن سکتے ہیں۔تعلیم کوکاروبارنہیں بننا چاہئے۔غلط حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے آئی ٹی سیکٹرتباہی کا شکارہے۔آئی ٹی سیکٹر پر خصوصی توجہ دیکر ہم سینکڑوں نوجوانوں کیلئے نوکریاں پیدا کرسکتے ہیں۔
2کروڑ سے زائد بچے تعلیم سے محروم یکساں مواقع ملنے چاہئیں:عابدحسین صدیقی
Nov 18, 2024