لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے رہنما حسن اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ سموگ سے محفوظ رہنے کیلئیشہریوں کو ان ڈور سرگرمیوں کو اپنا مرکز بنانا ہوگا۔دھند اور سموگ خطرناک موڑ پر پہنچ چکی ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہر قیمت پر احتیاط کی جائے سموگ سے بچاؤ کیلئے آگاہی مہم پر ہمیں من و عن عمل کرنا ہوگا۔افسوس سے کہنا پڑے گا کہ حکومت پنجاب سموگ کی روک تھام کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات کرنے کے باوجود ناکام نظر آرہی ہے۔
سموگ‘ دھندخطرناک صورت اختیار کرچکی شہری احتیاط برتیں:حسن اشرف بھٹی
Nov 18, 2024