لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی گلف و مڈل ایسٹ کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ملک عابد حسین اعوان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی 24نومبر کی فائنل لانگ مارچ کی کال ایک’’شغل مارچ‘‘ کی کال ہے۔پی ٹی آئی کے پاس کرنے کو اور کچھ نہیں‘ اس لئے انہوں نے اپنے ورکرز کو سیر سپاٹے کیلئے اسلام آباد بلا لیا ہے۔خیبر پی کے کا وزیر اعلیٰ عوام کو ڈلیور کرنے کی بجائے جیل میں بیٹھے اپنے مجرم لیڈر کو خوش کرنے کی ناکام کوششوں میں لگا ہوا ہے۔
24نومبرکی کال پی ٹی آئی ورکرز کیلئے’’شغل مارچ‘‘ کی کال ہے:عابدحسین اعوان
Nov 18, 2024