قید ساتھی بھی بانی پی ٹی آئی کو اب سیاسی انگیجمنٹ کا مشورہ دے رہے:حسن مرتضیٰ

لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی نے کہا بانی پی ٹی آئی کیساتھ قید ساتھی بھی اب انہیں سیاسی انگیجمنٹ کا مشورہ دے رہے ہیں۔ شاہ محمود قریشی کے بیان پر ردعمل میں سید حسن مرتضی کا کہنا تھا کہ قول و فعل کے تضاد نے آپ کے قریبی ساتھیوں اور ووٹرز کوبد ظن کر دیا۔انہوں نے متنبہ کیا کہ 24نومبر کے احتجاج کو 9مئی کا رنگ دینے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائیگی۔آئندہ اتوار سے پہلے اپنے اطوار ٹھیک کر لیں،ورنہ خواری آپ کا مقدر بنے گی۔

ای پیپر دی نیشن