پنجاب پولیس سموگ کی روک تھام ، ماحولیاتی تحفظ کیلئے ان ایکشن ے

Nov 18, 2024

لاہور( نامہ نگار) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس سموگ کی روک تھام اور ماحولیاتی تحفظ کیلئے کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور سمیت مختلف اضلاع میں سموگ کریک ڈاؤن کے دوران 49 مقدمات درج کرتے ہوئے 18 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ 641 افراد کو تقریبا 12 لاکھ روپے سے زائد جرمانے عائد کئے گئے۔151 افراد کو وارننگ جاری کی گئی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ فصلوں کی باقیات جلانے کی 09 ، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 556 ، صنعتی سرگرمی کی 03 ، اینٹوں کے بھٹوں کی 37 اور دیگر مقامات پر 05 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔ رواں برس انسداد سموگ کریک ڈاؤن میں مجموعی طور پر 3168 ملزمان گرفتار ہوئے جن کے خلاف 2539 مقدمات درج کئے گئے۔ 34427 افراد کو مجموعی طور پر 08 کروڑ ، 86 لاکھ روپے سے زائد جرمانے کئے گئے اور 6159 افراد کو وارننگ جاری کی گئی۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق فصلوں کی باقیات جلانے کی 1745، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 30623 ، صنعتی سرگرمی کی 333 ، اینٹوں کے بھٹے کی 1240، دیگر مقامات کی 297 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔

مزیدخبریں