معاشی استحکام کیلئے ملک میں سیاسی استحکام ناگزیر ہے:اشرف بھٹی 

لاہور( کامرس رپورٹر)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ گھمبیر چیلنجز سے نمٹنے کیلئے سیاست میں مزید تلخیاں لانے کی بجائے مفاہمت اور اتحاد کا ایجنڈا سامنے آنا چاہیے۔ انہوں نے کہا ملک میں معاشی استحکام کیلئے سیاسی استحکام نا گزیر ہے ،ملک کو معاشی طور پر آگے لے جانے کیلئے بلا جواز احتجاج اور دھرنوں کی روایت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہوگا۔ وزیر اعظم شہباز شریف میثاق معیشت کی پیشکش کر چکے ‘ سیاسی جماعتوں کو کھلے دل سے آگے بڑھنا چاہیے۔معیشت کی ترقی کیلئے تمام پالیسیوں کا از سرنو جائزہ لے کر ترجیحات کا تعین کرنا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ اگرپاکستان کے دفاع کو مضبوط بنانا ہے تو معیشت کی ترقی پر توجہ مرکوز کرنا ہو گی اور اسی سے آگے بڑھنے کی نئی راہیں کھلیں گی۔ 

ای پیپر دی نیشن