معاشی بحالی کیلئے تاجروں کے مسائل حل،سہولیات دی جائیں:احسن شاہد 

لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایگزیکٹو کمیٹی ممبر احسن شاہد نے کہا ہے کہ ملک کی معاشی بحالی کیلئے خصوصی منصوبہ بندی کی اور تاجروں کو سہولیات دی جائیں۔انہوں نے کہا مہنگائی، بڑھی پیداواری لاگت‘ غیر مستحکم ٹیکس پالیسیوں سے کاروباری برادری کو مشکلات کاشکار ہے۔ ٹیکس نظام کو آسان بنانا چاہیے،چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کیلئے مالی معاونت کی آسان رسائی کو یقینی بنانے کیلئے حکومت کو مالی اداروں کے ساتھ مل کر کم سود پر قرضے اور کاروباری دوستانہ مالی حل فراہم کرنا چاہیے۔ برآمدی صنعتوں کو ٹارگٹڈ مراعات فراہم کرنا ضروری ہے تاکہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو۔احسن شاہد نے یہ بھی کہا کہ حکومت کو کاروباری اداروں بشمول لاہور چیمبر کے ساتھ مل کر پالیسی فیصلوں کو حقیقی کاروباری ضروریات کے مطابق بنانا چاہیے۔

ای پیپر دی نیشن