جماعت اسلامی باجوڑکے سیکرٹری جنرل کا قتل، خیبرپی کے میں احتجاج‘ مظاہرے 

لاہو ر(خصوصی نامہ نگار)جماعت اسلامی صوبہ خیبر پختو نخواہ کے مختلف مقامات پر جماعت اسلامی باجوڑ کے سیکرٹری جنرل صوفی حمید کے قتل کیخلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔مردان میں جماعت اسلامی باجوڑکے جنرل سیکرٹری حمید صوفی کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔قیادت مرکزی نائب امیر مولانا ڈاکٹر عطا الرحمان نے کی۔ ضلعی امیر غلام رسول، سابق ایم پی اے میاں نادر شاہ، ضلعی جنرل سیکرٹری سعید اختر ایڈووکیٹ سمیت کارکنوں کی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مظاہرین نے صوفی عبد الحمید کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر شدید نعرہ بازی کی اورحکومت سے صوفی حمید کے قاتلوں کوجلد گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ڈاکٹر عطا الرحمن نے کہا کہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن آج باجوڑ آئیں گے اور آئندہ کا لائحہ عمل دینگے۔انہوں نے کہا صوفی حمید کے قاتلوں کی گرفتاری تک جماعت اسلامی ہر سطح پر احتجاج کرے گی ۔

ای پیپر دی نیشن