فیروزوالہ( نامہ نگار )وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کو پارٹی معاملات سونپا پی ٹی آئی کے آخری سانسوں کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ انتشار پارٹی کی یہ کوشش بھی پہلے کی طرح ناکام ہوگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے برج اٹاری، فیض پور ،مرید کے اور دیگر مقامات پرتقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر رکن پنجاب اسمبلی پیر محمد اشرف رسول ،امیدوار پی پی 139 رانا طاہر اقبال، چوہدری سمیع اللہ بوکا ،چودری افتخار احمد جٹ ،ا شفاق احمد جٹ اور دیگر ارکان بھی موجود تھے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا 9 مئی کی کھلے عام معافی تک بڑے مجرم کیلئے این آر او ممکن نہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ 24 نومبر کی کال ملک میں انتشار پھیلانے کی تیسری کوشش ہے جو پہلے کی طرح ناکام ہوگی۔وفاقی وزیر رانا تنویر حسین حاجی یونس ٹرسٹ کے زیر اہتمام53 اجتماعی شادکی تقریب میں بھی شرکت کی۔