امن کیلئے گریٹرڈائیلاگ ناگزیر‘مہنگائی کمی کرنے کے حکومتی دعوے جھوٹ:حافظ نعیم 

Nov 18, 2024

لاہو ر(خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے کہا کہ امن کیلئے گریٹر ڈائیلاگ کی ضرورت ہے۔ حکومت کے مہنگائی کم کرنے اور معیشت کو بہتر کرنے کے دعوے جھوٹ ہیں، پی پی کو عوام نے مسترد کیا،یہ آر اوز اور ڈی آر اوز سے نتیجے بدلوا رہے ہیں۔امیر جماعت نے کہاگزشتہ روز خاص طور پر بلوچستان اور خیبر پختونخواہ میں دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں۔   باجوڑ میں اندوہناک واقعہ میں جماعت اسلامی کے ضلعی جنرل سیکرٹری حمید صوفی کو شہید کر دیا گیا، جماعت اسلامی ایسے واقعات پرخاموش نہیں رہ سکتی ہے، جس طرح ہمارا فوج کا جوان قیمتی اسی طرح پاکستان کا ہر فرد قیمتی ہے۔  افغانستان کو باور کرایا جائے کہ وہ اپنی سرزمین کو پاکستان کیخلاف استعمال نہ ہونے دے۔پاکستان حالیہ بدامنی کا مزید متحمل نہیں ہو سکتا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر میاں محمد اسلم،امیر جماعت اسلامی اسلام آبادنصر اللہ رندھاوا  بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں