شہریوں کی حفاظت کیساتھ سہولیات کی فراہمی یقینی بنارہے ہیں:ڈی آئی جی آپریشنز 

لاہور(نامہ نگار) ڈی آئی جی آپریشنز لاہورمحمد فیصل کامران نے کہا شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کے ساتھ ساتھ سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے۔پولیس خدمت مراکز کے ذریعے ایک ہی چھت تلے 15 مختلف سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ رواں ہفتے کے دوران موبائل پولیس خدمت مرکزپہلی شفٹ آج بروز پیربندیاں والا پل نزد ڈیفنس دیو اپارٹمنٹ، منگل کو ماڈل ٹاؤن، بدھ کو پنجاب سوسائٹی، جمعرات کوسبزہ زار، جمعہ کو نیازی اڈا اور ہفتہ کو اِن سائیڈ پنجاب یونیورسٹی میں فرائض انجام دے گی۔دوسری شفٹ آج بروز پیرنشتر کالونی، منگل کو ماڈل ٹاؤن، بدھ کوپاک عرب سوسائٹی،جمعرات کومرغزار کالونی، جمعہ کوچوک یتیم خانہ اورہفتہ کو مون مارکیٹ گلشن راوی میں موجود ہو گی۔موبائل پولیس وین کا دوشفٹوں میں فراہمی کا مقصد شہریوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہے۔شہریوں کی سہولت کیلئے پولیس موبائل وین دو شفٹوں میں مسلسل 24گھنٹے اپنے فرائض سر انجام دے رہی ہے۔شہری کسی بھی پریشانی سے بچنے اور مطلوبہ سہولت کے حصول کیلئے مطلوبہ دستاویزات ہمراہ لائیں۔

ای پیپر دی نیشن

پاکستان : منزل کہاں ہے ؟

وطن عزیز میں یہاں جھوٹ منافقت، دھوکہ بازی، قتل، ڈاکے، منشیات کے دھندے، ذخیرہ اندوزی، بد عنوانی، ملاوٹ، رشوت، عام ہے۔ مہنگائی ...