ہاتھ سے بنا چترالی فرنیچرخوبصورتی،پائیداری کیلئے دنیا میںمقبول:کاشف اشفاق 

لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان فرنیچر کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں کاشف اشفاق نے کہا ہے کہ ہاتھ سے بنا چترال کا فرنیچرتاریخی ‘ روایتی ڈیزائنوں کیلئے معروف اور پائیداری کی وجہ سے دنیا بھر میں بے حد مقبول ہو چکا ہے۔ اتوار کو یہاں گل رحمت قلاشی کی قیادت میں وادی چترال سے تعلق رکھنے والے فرنیچر مینوفیکچررز کے وفد سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا یہ فرنیچر علاقے کے شاندار ثقافتی ورثے کا عکاس ہے جس کے ہر ٹکڑے میں ہنر مند کاریگروں کی محنت جھلکتی ہے جنہیں یہ تکنیک نسل در نسل وراثت میں ملی ۔پیچیدہ نقش و نگارکے نمونے خطے کی قدرتی خوبصورتی سے متاثر ہیں اور یہ ڈیزائن نہایت احتیاط سے اخروٹ اور دیودار کی اعلیٰ قسم کی لکڑی میں ہاتھ سے تراشے جاتے ہیں اور انکی عمر و مضبوطی بہت زیادہ ہوتی ہے۔فن، روایت اور پائیداری کے امتزاج بین الاقوامی خریداروں اور مداحوں کو مسحور کر دیتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

پاکستان : منزل کہاں ہے ؟

وطن عزیز میں یہاں جھوٹ منافقت، دھوکہ بازی، قتل، ڈاکے، منشیات کے دھندے، ذخیرہ اندوزی، بد عنوانی، ملاوٹ، رشوت، عام ہے۔ مہنگائی ...