لاہور (کامرس رپورٹر) کوگر کلاتھنگ برانڈبچوں کے ملبوسات کی برانڈ نیو کلیکشن کے زریعے فیشن کی دنیا میں انقلاب لانے جا رہا ہے تاکہ اپنے صارفین کی اگلی نسل کو بھی آرام دہ اور جدید فیشن سٹائل مہیا کر سکے۔ نئی کلیکشن کی شاندار لانچ ہفتہ کے روز کوگر کے سگنیچر آوْٹ لیٹ ڈی ایچ اے Yبلاک میں ہوئی۔ تقریب نے سوشلائٹس، انفلو اینسرز،کاروباری شخصیات،فیشن کے شائقین،میڈیا کی شخصیات اور بچوں کی بڑی تعداد کومتوجہ کیا جو اس نئے انقلابی فیشن برانڈ کا تجربہ کرنا چاہتے تھے۔ اس برانڈ کی ہر آئیٹم توجہ اور باریک بینی سے بنائی جاتی ہے ۔ میڈیا سے بات کرتے کوگرکے سی ای اوخالد پرویزنے کہا30 آئوٹ لیٹس میں ہم صارفین کی وسیع ڈیمانڈ کوپورا کرتے ہیں۔ہماری کامیابی کا دارومدارہمارے ڈیزائن اور کوالٹی پربھرپورتوجہ اور ملکی صنعت کاری پر ہے۔ہم اعلیٰ معیار کی سستی مصنوعات پیش کر کے(میڈ ا ِن پاکستان) کے جذبے کو برقرار رکھتے ہوئے ملک بھر کے صارفین کے ا سٹائل اور اطمینان کو بڑھاتے ہیں۔
کوگرکلاتھنگ برانڈ کی جانب سے بچوں کے ملبوسات کی نئی کلیکشنکی لانچنگ
Nov 18, 2024