40لاکھ ٹیکس پیئرز میں مزید ٹیکس دینے کی سکت نہیں:قاری زوہیب زبیری 

Nov 18, 2024

لاہور( کامرس رپورٹر)ٹیکس ایجوکیشن اینڈ لرننگ کے صدر قاری زوہیب الرحمن زبیری نے کہا ہے کہ حکومت اور ایف بی آر 230ارب کے ریونیو شارٹ فال کو پورا کرنے کیلئے 72لاکھ سے زائد نان فائلر پر توجہ مرکوز کرے ،موجودہ 40لاکھ سے زائد ٹیکس پیئر زمیں مزید ٹیکس دینے کی سکت نہیں ہے،حکومت اخراجات میں مزید کمی اوراشرافیہ رضاکارانہ قربانی دینے کیلئے خود کو پیش کرے ،درمیانی سے طویل مدت میں بالواسطہ ٹیکسز پر انحصار سے ہٹ کر اصول کی بنیاد پر براہ راست ٹیکسوں کی طرف منتقلی کی جائے۔ان خیالات کا اظہارا نہوںنے ''فائلر ،نان فائلر اور لیٹ فائلر کی تفریق '' سے متعلق ورکشاپ سے خطاب کرتے کیا۔چیئرمین ٹیکس ایجوکیشن اینڈ لرننگ قاری حبیب الرحمن زبیری،سینئر نائب صدر عاشق علی رانا،نائب صدر واصف علی شیخ ،جنرل سیکرٹری سید حسن علی قادری و دیگر بھی موجود تھے۔زوہیب الرحمن زبیری نے مزید کہا ایف بی آر کے بلا جواز نوٹسز نے لوگوں کو ذہنی مریض بنا دیا ہے ‘ لوگ ٹیکسیشن نظام سے متنفر ہو رہے ہیں۔

مزیدخبریں