ہینڈمیڈقالینوں کی برآمدات بڑھانے کیلئے پر عزم ہیں:میاںعتیق‘ریاض احمد 

Nov 18, 2024

 لاہور( کامرس رپورٹر)پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین میاں عتیق الرحمان اور وائس چیئرمین ریاض احمد نے کہا ہے کہ ہاتھ سے بنے قالینوں کے مینو فیکچررز اور برآمدکنندگان آئندہ سال جنوری میں ترکیہ میں ہونیوالی عالمی نمائش میں بڑی تعداد میںشریک ہونگے جو خوش آئندہے۔ عالمی نمائش میں 15سٹالز لگائے جائیں گے۔ہماری کوشش ہے نئی مارکیٹیں تلاش کریں،حکومت کو بھی ہماری سرپرستی کرنا ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آئندہ برس عالمی نمائشوں میں شرکت کیلئے پیشگی منصوبہ بندی سے متعلق اجلاس میںکیا۔ اس موقع پر پیٹرن انچیف عبد اللطیف ملک، چیئر پرسن کارپٹ ٹریننگ انسٹیٹیوٹ اعجاز الرحمان ، سینئر رہنما عثمان اشرف، میجر (ر)اختر نذیر ، سعید خان، شاہد حسن شیخ و دیگرموجود تھے۔ کارپٹ انڈسٹری  کے رہنمائوں نے کہا ہم ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان کے مشکور ہیں جن کے تعاون سے یہ ممکن ہورہا ہے۔پاکستانی مینوفیکچررز اور ایکسپورٹرز کو چاہیے ترکیہ کی عالمی نمائش میں معیاری اورجدید ڈیزائنوں سے مزین مصنوعات ڈسپلے کریں۔شریک دیگر ممالک کے درآمد کنندگان سے ملاقاتیں کرکے روابط مضبوط بنائیں۔

مزیدخبریں