محمود الرشید کے گھر چھاپہ‘ ڈٹ کر کھڑے ہیں: خاندانی ذرائع

Nov 18, 2024

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) سینئر رہنما تحریک انصاف و سابق صوبائی وزیر میاں محمود الرشید کے گھر پولیس نے چھاپہ مارا۔ میاں محمود الرشید ڈیڑھ سال سے پابند سلاسل ہیں، اس کے باوجود مسلسل گھر پر پولیس چھاپے مارے جاتے ہیں۔ خاندانی ذرائع کے مطابق اوچھے ہتھکنڈے میاں محمود الرشید کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ یاد رہے یہ خاندان ایک طویل عرصے سے مشکلات کا سامنا کر رہا ہے۔ اْن کا بیٹا ڈاکٹر حسن محمود اور دو داماد بھی گرفتار ہوئے۔ بیٹا اور ایک داماد ضمانت پر ہیں جبکہ میاں اکرم عثمان ڈیڑھ سال سے ملٹری کسٹڈی میں ہیں۔ میاں محمود الرشید ڈٹ کر عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

مزیدخبریں