گنڈا پور وکٹ کے دونوں جانب کھیلیں گے تو پریشانی ہو گی: کنڈی

 ڈی آئی خان (نوائے وقت رپورٹ) گورنر خیبر پی کے فیصل کریم کنڈی نے ڈی آئی خان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور وکٹ کے دونوں جانب کھیلیں تو پریشانی ہو گی۔ وزیراعلیٰ ہاؤس کا فنڈ کھانے اور نوکریاں بیچنے کی داستانیں عام ہیں۔ صوبے کی یونیورسٹیوں کے پاس فنڈز دینے کے پیسے نہیں۔ جب تک گورنر ہوں یونیورسٹی کی ایک انچ زمین بیچنے نہیں دوں گا۔

ای پیپر دی نیشن