ایف آئی اے نے انسانی سمگلنگ میں ملوث اشتہاری کوگرفتارکر لیا

Nov 18, 2024

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) ترجمان ایف آئی اے نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر انسانی سمگلنگ میں ملوث نیٹ ورک کے خلاف گھیرا تنگ کرکے ایف آئی اے گجرانوالہ زون نے انسانی سمگلنگ میں ملوث ریڈ بک کا انتہائی مطلوب اشتہاری ملزم گرفتارکر لیااشتہاری ملزم یاسر محمود کے خلاف 5 سے زائد مقدمات درج تھے ملزم کے خلاف کمپوزٹ سرکل گجرات نے سال 2023 میں مقدمات درج کئے ملزم کا نام ریڈ بک کے انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل ہے گرفتارملزم متاثرین کو یورپ بھجوانے کے نام کروڑوں روپے ہتھیائے ملزم نے 5 متاثرین سے فی کس 24 لاکھ روپے وصول کئے ملزم نے گینگ کے دیگر ملزمان کی مدد سے متاثرین کو غیر قانونی طریقے سے پہلے لیبیا براستہ مصر اور دوبئی بھجوایا ترجمان ایف آئی اے کے مطابق متاثرین کو لیبیا میں موجود سیف ہاؤسز میں نہایت برے حالات میں رکھا گیا تھا بعد ازاں ملزم نے متاثرین کو کشتی کے ذریعے لیبیا سے اٹلی بھجوانے کی کوشش کی کشتی حادثے میں متاثرہ شہریوں کی موت واقع ہوئی ترجمان ایف آئی اے نے کہا کہ ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے گجرات سے گرفتار کیا گیا ملزم کی گرفتاری کے لئے متعدد بار چھاپے مارے گئے۔ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مزیدخبریں