میانوالی (نامہ نگار) کئی ماہ سے میانوالی کے بے آباد دریائی پہاڑی علاقے پیر پہائی کالاباغ ڈیم ایریا سے مبینہ محکمہ مائنز اینڈ منرلز کی ملی بھگت سے بھاری مشینری لگا کر روڑے دار زمین سے سونا نکالنے کا سلسلہ جاری تھا۔ صورتحال سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو محکمہ‘ انتظامیہ اور پولیس کی دوڑیں لگ گئیں۔ انتظامیہ نے پولیس کے ذریعے ککڑ اور ایکسیویٹرز اور مشینری پراسیس کو رکوا دیا۔ کچھ لوگوں کو حراست میں لینے کی اطلاعات ہیں اور سامان بھی تحویل میں لیا گیا۔ 100 کے قریب ایکسویٹر اور دوسرا سامان قبضے میں لیا گیا۔ کچھ سامان پولیس کے ہاتھ لگا۔ محکمہ مائنز اینڈ منرلز کی طرف سے تھانہ کالاباغ میں چالیس افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرا دی۔
کالا باغ: زمین سے کئی ماہ سے سونا نکالنے کا سلسلہ‘ بھاری مشینری کا استعمال
Nov 18, 2024