اسلام آباد(این این آئی)ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری اور پالیسی سطح پر کیے گئے حکومتی اقدامات کی بدولت توانائی کے ذخائر میں نمایاں اضافہ ہوا جبکہ اس ضمن میں ماڑی پیٹرولیم کے ذخائر کی دستیابی کی مدت 17 سال تک بڑھ گئی۔توانائی کے شعبے کی ترقی ایس آئی ایف سی کی ترجیحات میں شامل ہیں اور ملکی معاشی استحکام کے لیے توانائی کے شعبے کی ترقی ایس آئی ایف سی کی اولین ترجیح ہے۔ماڑی پیٹرولیم نے گزشتہ پانچ سالوں میں اوسطاً 100 فیصد سے زائد ذخائر متبادل کا تناسب حاصل کیا۔کمپنی کی پالیسی میں بہتری اور پائیدار اقدامات نے گردشی قرضہ کے اثرات سے بچاؤ فراہم کیا جبکہ پالیسی سطح پر کیے گئے حکومتی اقدامات کی بدولت ماڑی پیٹرولیم نے گزشتہ برس مارکیٹ میں17 فیصد بہتری دکھائی۔ ترقیاتی منصوبوں اور نئے ذخائر کی دریافت کے باعث ماڑی پیٹرولیم کی آمدنی میں مزید اضافہ متوقع ہے۔
ایس آئی ایف سی کا تعاون ماڑی پیٹرولیم کے ذخائر کی دستیابی کی مدت 17 سال تک بڑھ گئی
Nov 18, 2024