سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی  اور ٹیلی کام کی سربراہ سینیٹر پلوشہ خان  نے کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا

 اسلام آباد (این این آئی)سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اور ٹیلی کام کی سربراہ سینیٹر پلوشہ خان نے کمیٹی کا اجلاس آج پیر18 نومبر کو طلب کرلیا۔میٹنگ میں ان پابندیوں پر غور کیا جائے گا جنہیں ٹیلی کام ریگولیٹر نے پاکستان میں وی پی این کے غیر قانونی استعمال کا نام دیا ہے۔پلوشہ خان نے سوال اٹھایا کہ کیا پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) صارفین کے دیکھے گئے مواد کی نگرانی کرے گی۔

ای پیپر دی نیشن