ریاض (این این آئی )سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ مملکت میں اقامہ، ورک اور سرحدی حفاظتی ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کی نگرانی گرفتاری کے لیے مشترکہ فیلڈ مہمات نے سات نومبر2024 سے 13 تک سعودی عرب کے تمام خطوں میں تقریبا 20,124 خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار کرنے میں کامیاب کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گرفتار کیے گئے افراد کی فیلڈ مہمات کے نتائج کی تفصیلات سے پتہ چلتا ہے کہ ان میں سے تقریبا 11,607 ریذیڈنسی سسٹم کی خلاف ورزی کرنے والے افراد شامل ہیں۔ 5,285 بارڈر سکیورٹی سسٹم کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے تھے جب کہ 3,232 لیبر سسٹم کی خلاف ورزی کررہے تھے۔وزارت داخلہ کی تفصیلات میں انکشاف کیا گیا کہ مہمات کے ذریعے مملکت میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران گرفتار ہونے والے ملزمان کی کل تعداد 1401 تھی، جن میں سے 39 فیصد یمنی، 60 فیصد ایتھوپیا کے شہری تھے۔ جب کہ صرف ایک فی صد دیگر قومیتوں کے لوگ تھے۔ انہوں نے 98 افراد کو غیر قانونی طریقے سے مملکت سے باہر جانے کی کوشش کرنے پر گرفتار کیا۔وزارت داخلہ کے اعداد و شمار کے مطابق اس نے رہائش، کام اور سرحدی حفاظتی ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے چھ افراد کو گرفتار کیا۔ ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے 21,267 تارکین میں 18,508 مرد اور 2,759 خواتین شامل ہیں۔خلاف ورزی کرنے والے 13,354 ملزمان کو سفری دستاویزات حاصل کرنے کے لیے ان کے سفارتی مشنوں کو ریفر کیا۔ اس کے علاوہ 3,096 خلاف ورزی کرنے والوں کو سفری تحفظات مکمل کرنے کے لیے ریفر کیا گیا اور 10,458 خلاف ورزی کرنے والوں کو ملک بدر کیا۔
سعودی عرب میں 2021ء سے اب تک ضوابط کی خلاف ورزی پر 20 ہزار افراد گرفتار ہوئے ہیں: حکام
Nov 18, 2024