کشمور پولیس کی کارروائی ،ہندو مغوی کرتنی وکرم لال بحفاظت بازیاب

کشمور(این این آئی)کشمور پولیس نے کامیاب کارروائی کے بعد ہندو مغوی کرتنی وکرم لال کو بحفاظت بازیاب کرالیاہے۔تفصیلات کے مطابق کشمور پولیس کو تھانہ گبلو کی حدود میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں کامیابی مل گئی ہندو مغوی کو بحفاظت بازیاب کرالیا۔3نومبر2024کو تھانہ بخشاپور کی حدود سے کرتنی وکرم لال ولد دھنو مل نامی ہندو لڑکا اغوا ہوا تھا۔ کشمور پولیس نے تھانہ گبلو کی حدود میں کامیاب کارروائی کے دوران مغوی وکرم لال کو بازیاب کرا لیا۔ تھانہ گبلو کے حدود میں خفیہ اطلاع پر پولیس نے  کچے کے علاقے میں کارروائی کی۔ کامیاب کارروائی کے دوران مغوی کو بحفاظت بازیاب کرالیا۔پولیس نے مغوی کو بحفاظت اپنے ورثا کے حوالے کردیا۔ 

ای پیپر دی نیشن