گجرات: دوسری شادی کرنے پر بیٹے نے باپ کو قتل کر دیاٍ

Nov 18, 2024

گجرات (نامہ نگار) بد بخت بیٹے نے باپ کو دوسری شادی کرنے پر سر میں گولی مار کر قتل کر دیا۔ ٹانڈہ کے گائوں بدھو کے رہائشی قاصد حسین نے دو ماہ قبل دوسری شادی کی تھی جس پر اُس کے گھر میں لڑائی جھگڑے معمول بن چکے تھے۔ گزشتہ روز وہ اپنے گھر میں موجود تھا کہ اُس کے جوان سالہ بیٹے کاشف حسین نے والد سے جھگڑے کے بعد اسے سر میں گولی مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گیا۔ تھانہ ٹانڈہ نے مقتول قاصد حسین کے بھائی مدثر حسین کی مدعیت میں ملزم کاشف کے خلاف مقدمہ درج کر کے نعش پوسٹمارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر عزیز بھٹی شہید ہسپتال منتقل کر دی۔

مزیدخبریں