منی پور میں کرفیو کے بعد انٹرنیٹ معطل‘ فوج کو خصوصی اختیار کا ایکٹ نافذ

Nov 18, 2024

نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارت کی شورش زدہ ریاست منی پور ایک بار پھر ہنگاموں کی زد میں آ گئی۔ ہنگاموں کے بعد ریاستی دارالحکومت امپھال میں غیرمعینہ مدت کیلئے کرفیو نافذ کیا گیا تھا۔ متعدد اضلاع میں انٹرنیٹ سروس معطل کر دی گئی۔ ہنگاموں کے بعد ریاست میں آرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ نافذ کر دیا گیا۔ ہنگامے ہفتہ کے روز 6 لاپتہ افراد کی لاشیں ملنے کے بعد شروع ہوئے۔

مزیدخبریں