حکومتی اقدامات سے مہنگائی میں تیزی سے کمی آرہی ہے:عارف سندھیلہ  

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے ترقی ہمیشہ (ن) لیگ کے دور اقتدار میں ہی کی اب بھی جلد خوشحالی کا دورضرور آئے گاملک و قوم کو مسا ئل کے گرداب سے نکال کر عوام کو ریلیف فراہم کر نا اور ملکی خوشحالی و ترقی کیلئے (ن) لیگ عوام دوست پالیسیوں کے تسلسل کویقینی بنانے اور درست اقتصادی ترجیحات کاتعین کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ ان شاء اللہ حکومت ملکرعوام کے مسائل حل کرتی رہے گی اور جلد عوام کی حالت مزیدبہتر ہوگی اور مہنگائی کا خاتمہ یقینی ہے کیونکہ حکومت کے موثر اقدامات سے مہنگائی میں تیزی سے کمی آرہی ہے میاں شہبازشریف کی قیادت میں (ن) لیگ نے اپنی سیاست کو داؤ پر لگاکر ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا اور اب ملکی معیشت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کررہے ہیں جس کیلئے مربوط لائحہ عمل مرتب کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن