اسلام آباد (خبر نگار خصوصی )وزیر اعظم شہبازشریف کی ہدایت پرنیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)کی جانب سے فلسطین، لبنان اور شام کی جنگ زدہ عوام کے لیے فلاحی بنیادوں پر امداد کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے، اتوار کو امدادی سامان کی 19 یں کھیپ روانہ کر دی گئی ہے۔ این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امدادی کھیپ میں چاول، ٹن فوڈز،ادویات اور سردیوں سے بچاؤ کیلئے گرم بستر پر مشتمل17 ٹن سامان شام کے لیے روانہ کیا گیا۔ امدادی سامان بذریعہ ہوائی جہاز جناح انٹر نیشنل ائیرپورٹ کراچی سے دمشق شام کے لیے روانہ ہوا۔ سامان روانگی تقریب میں ایم پی اے علی خورشیدی، سینیٹر عامر ولی الدین چشتی سمیت این ڈی ایم اے اور الخدمت فائونڈیشن کے نمائندگان جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ کراچی پر موجود تھے۔
این ڈی ایم اے کی فلسطین، لبنان اور شام کیلئے امدادی سامان کی کھیپ روانہ
Nov 18, 2024