ڈھاکہ (نوائے وقت رپورٹ) بنگلہ دیش میں عبوری حکومت کے 100 روز مکمل ہونے پر چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس نے قوم سے خطاب کرتے کہا ہے کہ بنگلہ دیش مفرور سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی حوالگی کا بھارت سے مطالبہ کرے گا۔ بنگلہ دیش ہنگاموں میں ہوئے ہر قتل کیلئے انصاف کو یقینی بنائیں گے۔ بھارت سے معزول مطلق العنان شیخ حسینہ واجد کو واپس بھیجنے کا بھی کہیں گے۔ طلباء سمیت 1500 افراد ہلاک ہوئے تھے۔