ٹوکیو (نوائے وقت رپورٹ) جاپان کے علاقے کوشیما میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ 70.6 کلو میٹر کی گہرائی پر آیا۔ کوشیما میں زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔ زلزلے سے کوشیما میں کسی نقصان کی اطلاع نہیں۔