بنکاک (این این آئی )تھائی اہلکاروں نے بتایا ہے کہ تھائی لینڈ نے ملک کے جنوب میں ایک جزیرے پر 30 بچوں سمیت 70 غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کیا ہے جن پر میانمار کے روہنگیا ہونے کے شبہ ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ جنوب مشرقی ایشیا میں وارد ہونے والوں کی تازہ ترین لہر ہے۔میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کو جنوبی ایشیا سے تعلق رکھنے والے غیر ملکی دخل انداز شمار کیا جاتا ہے اور انہیں شہریت دینے سے انکار اور بدسلوکی کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔پھنگ نگا صوبائی پولیس کے کمانڈر سومکانے فوتھیسری نے بتایاکہ ان سے ابتدائی تفتیش سے پتا چلا ہے کہ یہ میانمار سے ملائیشیا یا انڈونیشیا جانے والے مسلمان ہیں۔
تھائی لینڈ میں میانمار کے 70 غیر قانونی تارکینِ وطن گرفتار
Nov 18, 2024