کامونکی (نمائندہ خصوصی) لڑائی کے دوران مخالف نے 20 سالہ محنت کش کو دھکا دیا جس کے باعث وہ وہاں سے گزرنے والی ٹرین تلے آ کر موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ محلہ سلامت پورہ کا رہائشی نبیل احمد جو کہ رنگ کا کام کرتا تھا گزشتہ رات ریلوے لائن نزد بوڑھی بازار بیٹھا تھا کہ اس کا محسن بھنڈر نامی کے ساتھ کسی بات پر جھگڑا شروع ہو گیا۔ ملزم محسن نے نبیل ولد شفیق کھوکھر کو دھکا دیا جس سے وہ وہاں سے گزرنے والی تیز رفتار ٹرین تلے آ کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔