پشاور: موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں  کا پولیس چوکی پر دستی بم سے حملہ 

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی کے کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں پولیس چوکی پر 2 موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے دستی بم سے حملہ کیا ہے۔ مطابق نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے دستی بم حملہ پولیس چوکی سیفنن پر کیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ 2 موٹر سائیکل سواروں نے سیفن چوکی پر دستی بم پھینکا، حملے سے ایک شہری زخمی ہوا جب کہ تمام پولیس اہلکار محفوظ رہے۔ پولیس نے کہا کہ زخمی شہری کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جب کہ دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی گی۔ 

ای پیپر دی نیشن