فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) تھانہ نشاط آباد کے علاقہ میں دوران ڈکیتی جواں سال لڑکی کے ریپ میں ملوث 4 خطرناک ڈاکو مبینہ پولیس مقابلہ میں پار کر دیئے گئے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق پولیس ملزمان کو ریکوری کے لئے لے کر جارہی تھی کہ غلام محمد آباد نمبر 2 سیم پل کے قریب 4 موٹر سائیکلوں پر سوار 7 نامعلوم مسلح ملزمان نے اپنے ساتھیوں کو چھڑانے کے لئے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی جس کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی نشاط آباد غازی رانا عمر دراز، ایس ایچ او تھانہ نشاط آباد سب انسپکٹر ثاقب مہیس پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور دوطرفہ فائرنگ کے دوران گرفتار ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گئے جن کو فوری ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکے۔ پولیس کے مطابق مبینہ مقابلہ میں ہلاک ڈاکو قاسم، اسلام، نوید اور زاہد عرف زاہدی قتل، اقدام قتل، ڈکیتی، چوری اور راہزنی کے درجنوں مقدمات کے ریکارڈ یافتہ اور تقریباً 2 ماہ قبل تھانہ غلام محمد آباد کے علاقہ میں ہائوس رابری کی واردات کے دوران شادی شدہ جواں سالہ لڑکی سے زیادتی کی واردات میں ملوث تھے۔
فیصل آباد: دوران ڈکیتی لڑکی سے زیادتی کرنے والے 4 ڈکیت مقابلے میں پار
Nov 18, 2024