پارلیمنٹ کی کوئی حیثیت نہیں‘ ہارے ہوئے لوگوں کو حکمران‘ وزیر بنایا گیا: اسد قیصر

Nov 18, 2024

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ موجودہ پارلیمنٹ کی کوئی حیثیت نہیں۔ 26 ویں آئینی ترمیم پر مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ملکر کچھ اہداف حاصل کئے۔ بشریٰ بی بی کی جانب سے پارٹی کو ٹیک اوور کرنے کا تاثر غلط ہے۔ بشریٰ بی بی ہماری تحریک کا حصہ ہوں گی۔ ہمارے لئے احتجاج کے سوا کوئی راستہ نہیں چھوڑا گیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن میں ہمیں دیوار سے لگایا گیا۔ الیکشن میں ہارے لوگوں کو وزیراعظم اور وزیر بنایا گیا۔ 26 ویں آئینی ترمیم کیلئے نمبرز پورے نہیں تھے حکومت نے ایک ایک ایم این اے کو تین تین ارب روپے آفر کی، ایک سوال پر کہا کہ جب ہمیں بیرونی مداخلت کا علم ہوا تو اسمبلی توڑنے کا فیصلہ کیا ہم چاہتے تھے کہ پاکستان کی عوام کو فیصلہ کرنے دیا جائے۔ سپیکر کے پاس اسمبلی توڑنے کا اختیار نہیں مجھے اندازہ ہو گیا تھا کھیل ہمارے ہاتھ سے نکل چکا ہے۔ 

مزیدخبریں