سپین کے ساتھ موسمیاتی تبدیلی‘ دیگر مسائل پر مشترکہ حکمت عملی اپنانا ہو گی: ایاز صادق

Nov 18, 2024

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے سپین کے پارلیمانی وفد نے ملاقات کی۔ سپیکر نے کہا کہ زراعت‘ ٹیکنالوجی‘ تجارت‘ سیاحت میں سپین سے تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ پارلیمانی سفارتکاری سے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنایا جا سکتا ہے۔ انسداد دہشتگردی ‘ موسمیاتی تبدیلی کے مسائل پر مشترکہ حکمت عملی اپنانا ہو گی۔ عالمی امن کیلئے مذاکرات کو جنگوں پر فوقیت دینی ہو گی۔ اقوام عالم کشمیر اور فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر توجہ دے۔ سپینش وفد نے کہا کہ ہر سپینی پاکستان کو اپنا دوسرا گھر تصور کرتا۔ سپیکر نے سپین کے وفد کو شیلڈز پیش کیں۔

مزیدخبریں