ہرینی امر سوریا ایک بار پھر سری لنکا کی وزیرِ اعظم مقرر ہو گئیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا کے نو منتخب صدر انورا کمارا ڈسانائیکے نے ہرینی امر سوریا کو دوبارہ وزیرِ اعظم مقرر کر دیا۔
انہوں نے تجربہ کار قانون ساز وجیتا ہیراتھ کو وزارتِ خارجہ کا قلم دان دوبارہ سونپ دیا، جبکہ وزیرِ خزانہ کا قلم دان انہوں نے اپنے پاس رکھا ہے
انورا کمارا ڈسانائیکے کے نیشنل پیپلز پاور (این پی پی) اتحاد نے حالیہ انتخابات میں 196 نشستوں میں سے 159 نشستیں حاصل کی تھیں۔
سری لنکن الیکشن کمیشن کے مطابق انورا کمارا ڈسانائیکے کے مارکسسٹ جھکاؤ رکھنے والے نیشنل پیپلز پاور اتحاد نے تقریباً 62 فیصد یا 70 لاکھ ووٹ حاصل کیے ہیں۔
سری لنکا میں حکومت بنانے کے لیے 225 میں سے 113 نشستیں حاصل کرنا لازمی ہے۔
225 میں سے بقیہ 29 نشستوں پر سیاسی جماعتیں متناسب نمائندگی کی بنیاد پر اپنے نمائندے نامزد کریں گی۔
سری لنکن پارلیمان کی 225 نشستوں کے لیے 8 ہزار 800 امیدواروں نے انتخابی عمل میں حصہ لیا تھا۔