سیاست میں تبدیلی آئے گی: شیخ رشید

راولپنڈی : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ 30 دسمبر سے پہلے اچھی خبریں آئیں گی۔

تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملک میں آئین، قانون اور انصاف نہیں ہے، بےگناہ لوگوں کو رہا کیا جائے. 102 ملزم ایسے ہیں جنہوں نے اپیل ہی نہیں کی۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ میرے خلاف 11 کیسز ہیں، چالان کی کوئی نقول نہیں دی گئی. یہ کوئی آسانی سے فیصلہ ہونے والا نہیں۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 24 نومبر کو پی ٹی آئی کے لیڈر آرہے ہیں وہ بتائیں گے، ہم نے 60 تعلیمی ادارے بنائے. بچوں کے پاس داخلہ فیس نہیں ہے، جو بچے داخلہ فیس نہ ہونے پر واپس جارہے ہیں وہ ہم سے رابطہ کریں. ہم تمام بچوں کی داخلہ فیس بھرنےکو تیار ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ سیاست میں تبدیلی آئے گی. ن، ش اور پیپلزپارٹی ایک ہیں.30دسمبر سے پہلے اچھی خبریں آئیں گی، خدا کو گواہ بنا کر کہتا ہوں کسی سےکوئی رابطہ نہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ چاہتا ہوں مذاکرات ہوں اور حل نکلے.بانی پی ٹی آئی سمیت تمام لوگوں کو رہائی ملنی چاہئے۔

ای پیپر دی نیشن

پاکستان : منزل کہاں ہے ؟

وطن عزیز میں یہاں جھوٹ منافقت، دھوکہ بازی، قتل، ڈاکے، منشیات کے دھندے، ذخیرہ اندوزی، بد عنوانی، ملاوٹ، رشوت، عام ہے۔ مہنگائی ...