کسی بھی ملک کو کھیل میں سیاست کو نہیں لانا چاہیے:چیئرمین پی سی بی 

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ ہمارا رابطہ آئی سی سی سے ہے، جواب کے منتظر ہیں۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹیڈیم کے حوالے سے بہت کام ہوا ہے. دونوں بلڈنگز کا کام وقت پر مکمل ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کھیل اور سیاست الگ الگ چیزیں ہیں. چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی کرائیں گے. چیمپئنز ٹرافی کے لیے اسٹیڈیم کی تیاری جاری ہے.ہم نے خط لکھا ہے اب اس کے جواب کا انتظار ہے۔محسن نقوی نے کہا کہ کسی بھی ملک کو کھیل میں سیاست کو نہیں لانا چاہیے.آئی سی سی کو اپنی ساکھ کے بارے میں خود سوچنا ہو گا. ہم صرف آئی سی سی سے رجوع کر رہے ہیں۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ عاقب جاوید کو کہا چیمپئنز ٹرافی تک اپنی ذمہ داریاں انجام دے دیں.چیمپئنز ٹرافی کے دوران جلد بازی نہیں کرنا چاہ رہے. 10 پندرہ دن میں ہیڈ کوچ کی تلاش شروع کریں گے۔میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کو کھیل میں سیاست کو نہیں لانا چاہیےہیڈ کوچ کے حوالے سے چیئرمین پی سی بی کا کہنا ہے کہ عاقب جاوید چیمپئنز ٹرافی تک بطور ہیڈ کوچ کام کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن

پاکستان : منزل کہاں ہے ؟

وطن عزیز میں یہاں جھوٹ منافقت، دھوکہ بازی، قتل، ڈاکے، منشیات کے دھندے، ذخیرہ اندوزی، بد عنوانی، ملاوٹ، رشوت، عام ہے۔ مہنگائی ...