جی ایچ کیوگیٹ حملہ کیس کی سماعت میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کے تمام ملزمان کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد کردی۔۔عدالت نے معاملے پرڈی جی امیگریشن کوخط لکھ دیا اور کیس میں نامزدملزمان کی بیرون ملک روانگی عدالت سے مشروط قرار دی۔ملزمان کی بیرون ملک سفرپرپابندی اے ٹی سی ایکٹ کے تحت کی گئی۔عدالت کے مطابق جی ایچ کیو حملہ کیس میں نامزد ملزمان کی بیرون ملک روانگی عدالتی اجازت سے مشروط ہے. ملزمان کے بیرون ملک سفر پر پابندی اے ٹی سی ایکٹ کی دفعہ 28 اے کے تحت عائد کی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جی ایچ کیو حملہ کیس کے سلسلے میں انسپکشن نوٹ بھی اپنے دستخط کے ساتھ وصول کرلیا ہے۔ اس موقع پر وکلا صفائی کی جانب سے اعتراض اٹھایا گیا کہ ملزمان کی فہرست میں عمران خان کا نام موجود نہیں تھا، یہ دستاویز ٹمپرڈ شدہ ہے۔عدالت کی جانب سے ملزمان کو بیرون ملک جانے سے روکنے کے لیے ڈی جی امیگریشن کو خط بھجوا دیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ سماعت میں نو مئی جی ایچ کیوحملہ کیس کے ملزمان پرفرد جرم عائد نہ ہوسکی تھی۔ انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے ملزمان کی غیرحاضری اورچالان نقول کی تقسیم نہ ہونے کے کاروائی ملتوی کردی تھی۔
گزشتہ سماعت میں عمر ایوب ، شبلی فراز ، شیخ رشید ، صداقت عباسی ، راجہ بشارت سمیت دیگر ملزمان پیش ہوئے تھے۔انسداد دہشتگرری عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کیس کی سماعت کی تھی۔ وکلاء صفائی نے موقف اپنایا تھا کہ فرد جرم عائد کرنے سے قبل تمام ملزمان کونقول تقسیم نہیں کی گئیں. فرد جرم عائد کرنے سے قبل بریت کی دائردرخواست پرسماعت مکمل کی جائے۔