نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف کی طبیعت ناسازی کے باعث نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔انسداد دہشت گردی کے لیے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے معاملے پر نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا جبکہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور بھی شرکت کریں گے۔ذرائع سی ایم ہاؤس کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے شیڈول میں ایپکس کمیٹی کا اجلاس شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم کی طبیعت خرابی کے باعث اجلاس ملتوی کیا گیا. وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل اپیکس کمیٹی کا اجلاس آج دن دو بجے طلب کیا تھا۔حکومتی ذرائع کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ری شیڈول کردیا ہے ، اب وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں اجلاس کل ہوگا۔اجلاس میں اعلیٰ عسکری قیادت، متعلقہ وفاقی وزرا، وزرائے اعلیٰ اور انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان شرکت کریں گے۔اجلاس میں بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے بڑھتے واقعات کی وجوہات کا جائزہ لیا جائے گا۔اجلاس میں امن وامان کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا اور داخلی سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے اہم فیصلوں کی منظوری دی جائے گی۔اس کے ساتھ ہی انسداد دہشت گردی کے قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کی صورتحال بھی زیرغور آئے گی جبکہ وفاق اور صوبوں کے درمیان تعاون بہتر بنانے اور انٹیلی جنس معلومات کی موثرشیئرنگ پر بھی غور کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

پاکستان : منزل کہاں ہے ؟

وطن عزیز میں یہاں جھوٹ منافقت، دھوکہ بازی، قتل، ڈاکے، منشیات کے دھندے، ذخیرہ اندوزی، بد عنوانی، ملاوٹ، رشوت، عام ہے۔ مہنگائی ...