پی ٹی آئی احتجاج سے قبل اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ

Nov 18, 2024 | 18:06

ویب ڈیسک

پاکستان تحریک انصاف کے حتمی احتجاج سے قبل انتظامیہ نے ایک بار پھر وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ کر دی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی جانب سے اسلام آباد میں 2 ماہ کیلیے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں پانچ یا پانچ سے زیادہ افراد کے اکھٹے ہونے پر پابندی ہے۔نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں مذہبی، سیاسی یا کسی بھی قسم کے اجتماع پر پابندی عائد ہوگی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کی گئی تھی جو گزشتہ روز 17 نومبر کو ختم ہوئی تھی۔

یاد رہے کہ تحریک انصاف نے 24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کی حتمی کال دی ہوئی ہے اور اس حوالے سے پی ٹی آئی قیادت تیاریوں میں مصروف ہے۔ احتجاج کو کامیاب بنانے کیلیے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی خاصی متحرک نظر آرہی ہیں اور انہوں نے وزیراعلیٰ ہاؤس خیبرپختونخوا میں پارٹی قیادت و رہنماؤں سمیت اراکین اسمبلی سے میٹنگز بھی کی ہیں۔

مزیدخبریں