پنجاب میں اسموگ کم ہونے ہوٹلوں کے اوقات کار میں نرمی کردی گئی۔
حکومت کی نرمی کے بعد ہوٹل اور فوڈ آؤٹ لیٹس کو رات 10 بجے تک کھلا رہنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
حکومت پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ہوم ڈلیوری خدمات پر کسی بھی قسم کی کوئی پابندی عائد نہیں ہوگی۔
صوبائی حکومت لاہور اور ملتان ڈویژن کے سوا تمام اضلاع میں تعلیمی ادارے کل سے کھولنے کا اعلان کرچکی ہے، اس دوران ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے