دہشت گردی کیخلاف جنگ ہر صورت جیتنی ہے: زرداری‘ سانحہ کارساز کی برسی پر پیغام

اسلام آباد (جی این آئی) صدر مملکت اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے سانحہ کارساز کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بنیادی جنگ شدت پسندی اور دہشت گردی کے خلاف ہے‘ پاکستان کو ہر حال میں یہ جنگ جیتنی ہے۔ انہوں نے یہ بات سانحہ کارساز کی دوسری برسی کے موقع پر ایک پیغام میں کہی جو آج منائی جا رہی ہے۔ یاد رہے کہ 18 اکتوبر 2007ء کو کراچی میں درجنوں جانثاران بینظیر اور جمہوریت کے شیدائیوں کو دہشت گردوں نے محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی تقریباً ایک دہائی کی جلاوطنی کے بعد وطن واپسی پر استقبالیہ قافلے پر حملہ کر کے شہید کر دیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن